X

Tritech 40%

ٹرائی ٹیک ایک وسیع الاثر کیڑے مار دوا ہے جو کپاس ، مکئی ، دھان اور دیگر فصلوں پر رس چوسنے والے کیڑوں اور سنڈیوں(خصوصاََ گلابی سنڈی) کا اپنے لمسی اور خوردنی اثر کی بدولت کامیابی سے خاتمہ کرتی ہے۔ نیز یہ دوا پودوں کے خلیوں میں جذب ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے دشمن کیڑوں کے خلاف نہائیت موئثر ہے اور فصل کو لمبے عرصے تک کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

سفارشات برائے استعمال
فصل نقصان دہ کیڑے شرح استعمال فی ایکڑ
کپاس گلابی، چتکبری، لشکری سنڈیاں اور ہیلیوتھس 1000 ملی لیٹر
سفید مکھی ، تھرپس، ایفڈ، جیسڈاور جوئیں 500 ملی لیٹر
مکئی شوٹ فلائی 250 ملی لیٹر
تنے کی سنڈی 500 ملی لیٹر
دھان تنے کی سنڈی 500 ملی لیٹر
لیف رولر 250 ملی لیٹر

اشتراک: ٹرائی ٹیک کو تمام کیڑے ماراور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔
تریاق:دو ملی گرام ایٹروپین سلفیٹ آئی وی لگائیں اور حسبِ ضرورت پندرہ منٹ کے وقفے سے دہراتے رہیں۔
اسٹوریج: دوا کو مقررہ معیادِ استعمال تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی و نمی سے دورہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔
نوٹ:فصل کی برداشت سے 7 تا 14 دن پہلے سپرے بند کر دیں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔
ڈی اینڈ ٹی کی تمام سنڈیا ں تصویر میں لگا دیں۔