X

Softer 50G/L

سوفٹر (بوران) پودوں کی نشوونما اور بافت سازی، پتوں میں تیار کردہ خوراک کی پھل کی طرف منتقلی، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، شکل و رنگت، جسامت اور پیداوار میں اضافہ میں مددگار ہے۔ بوران کی کمی یا فصلوں کو عدم دستیابی سے کونپلوں کو نشوونما رُک جاتی ہے۔ توخیز پتوں کی شکل بگڑ جاتی ہے۔ اور نتیجتاََ وہ چھری دار موٹے ہو جاتے ہیں۔ بوران کی کمی کی علامات مختلف فصلوں میں مختلف ہوتی ہیں۔مثلاََ کپاس میں گڈیوں کا پھٹنا، گرنا اور ٹینڈوں کا چھوٹا رہ جانا یا ان کا نہ کھلنا، مکئی میں چھلیوں کا چھوٹا رہ جانا، مڑ جانا اور دانوں سے خالی رہ جانا۔
Call for pricing
Shares:

سوفٹر کی نمایا خصوصیات:
غذائی اجزا( مثلاََ نائٹروجن، کیلشیئم) کی پودے کو دستیابی اور استعمال بہتر بناتا ہے۔
منجروں میں دانوں کی بالیدگی کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
زیرگی کے عمل میں اضافہ کرتا ہے۔
پھولوں اور پھلوں کو گرنے سے بچاتا ہے۔

گارنٹی: دوا کے غلط استعمال یا غلط سٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی۔ ہم اس دوا کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔

سفارشات برائے استعمال
100 لیٹر پانی میں 500 ایم ایل سوفٹر ڈال کر محلول بنا لیں اور حسب ضرورت اسپرے کریں۔ باغات کیلئے 500 ایم ایل 200 لیٹر پانی میں ملائیں۔
ترشادہ پھل(مالٹا، موسمی، کینو) پہلا اسپرے پھول آنے سے پہلے۔ دوسرا اسپرے پھول بننے کے فوراََ بعد۔ تیسرا
ناشپاتی ،آڑو ، آم ، سیب، سپرے15 دن کے وقفے کے بعد
پپیتا، کیلا ، انگور، چیکوشریفہ

کپاس پہلا اسپرے پہلی آب پاشی کے بوراََ بعد دوسرا اسپرے پھول اور ڈوڈیاں بننے پر۔ تیسرا اسپرے
15-30 دن کے وقفے کے بعد
خربوزہ، تربوز، کھیرہ، کدو، آلو پہلا سپرے پودا نکلنے کے 15-20 دن کے بعد اورپھر پندرہ دن کے وقفے سے سپرے دہرائیں
ٹماٹر اور دوسری سبزیات

مکئی، کماد،گندم، پہلا سپرے پودا نکلنے کے 15-20 دن کے بعد اورپھر پندرہ دن کے وقفے سے سپرے دہرائیں
چاول پہلا اسپرے پنیرے لگانے کے 15-20دن کے بعد اور اس کے بعد پندرہ دن کے وقفے سے اسپرے دہرائیں

تمباکو، مرچ پہلا اسپرے پنیرے لگانے کے 15-20دن کے بعد اور اس کے بعد پندرہ دن کے وقفے سے اسپرے دہرائیں

پان ہر 15-20دن کے 2 وقفے سے اسپرے کریں۔

نوٹ: کپاس میں بوران کی کمی دور کرنے کیلئے فصل پر دو سے تین بار سپرے بہت ضروری ہے۔ اپبتہ ضرورت کیمطابق ان کو کم یا زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ضروری ہدایات: استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے دور رکھیں۔
زہریلے اثرات: انسانوں، جانوروں یا پودوںپر کوئی زہریلے اثرات نہیں ہوتے۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر بوتل پر اصل سیل موجود ہے۔