X

Revolver 5% EC

ریوالور بینزائیل یوریا گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک نیا کیمیا ہے۔ یہ کیڑوں کے شکم میں پہنچ کر کیڑوں کی بیرونی جلد میں Chitin بننے کے عمل کو روک دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے کیڑے ایک حالت سے دوسری حالت میں نہیں داخل ہو پاتے۔ نتیجتاََ کیڑے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کی بڑھوتری کا عمل رک جاتا ہے اور بلا ٓخر مر جاتے ہیں۔
Call for pricing
Shares:

ریوالور بینزائیل یوریا گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک نیا کیمیا ہے۔ یہ کیڑوں کے شکم میں پہنچ کر کیڑوں کی بیرونی جلد میں Chitin بننے کے عمل کو روک دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے کیڑے ایک حالت سے دوسری حالت میں نہیں داخل ہو پاتے۔ نتیجتاََ کیڑے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کی بڑھوتری کا عمل رک جاتا ہے اور بلا ٓخر مر جاتے ہیں۔
سفارشات برائے استعمال
کپاس امریکن سنڈی 200-100ملی لیٹر
لشکری سنڈی 200-100ملی لیٹر
بند گوبھی گوبھی کی سنڈی 200ملی لیٹر
سیب سیب کی سنڈی 100 ملی لیٹر فی100 لیٹر پانی
ترشادہ پھل لیف مائنر 500-40ملی لیٹر
ٹماٹر،آلو،پیاز امریکن سنڈی 200ملی لیٹر
تریاق:ریوالور کا کوئی تریاق نہیں لہٰذا ڈاکٹر حضرات مرض کی علامت دیکھ کر علاج کریں۔
اشتراک: ریوالور کو دیگر کیڑے مار زرعی زہروں کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ طشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔
احتیاظی تدابیر
صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں۔ غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے۔ حفاظتی کپڑوں ، عینک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ مت لگائیں۔ سپرے ہوا کی مخالف سمت ہر گز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے۔ دورانتیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔ دوا کی خالی بوتلوں کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراََمحفوظ طریقہ سے تلف کریں۔ دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیدہ دھوئیں۔
ابتدائی طبی امداد: ہنگامی صورت حال میں فوراََ کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والی بوتل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ دوا آنگھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم بیس((20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔ دواجسم پر لگ جانے کی صورت میں کپرے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراََ دور لے جائیں۔