X

Recado 32.5% SC

بیماری کے جراثیم کو تیزی سے ختم کر کے نہ صرف بیماری کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ فصل کو لمبے عرصے تک بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔ریکاڈو جو کہ انتہائی طاقتور سرائیت پذیر خصوصیات کا حامل ہے۔یہ نہ صرف پھپھوندی کے عمل تنفس کوروک کر ہلاک کر دیتا ہے۔بلکہ بڑھوتری کے عمل کو روکنے کے لیے بھی انتہائی موُثر ہے
Rs 0.00
Shares:

ریکاڈوایک جدید وسیع الاثر رکھنے والا پھپھوندی کش زہر ہے۔اس میں موجود موُثر اجزاء (Difenocoazole+azyoxystrobin)جن کا تعلق strobulinاور Triazole گروپ سے ہے۔ریکاڈوایک موُثر دیر پا اثر رکھنے والا زہر ہے ۔جو بیماری کے جراثیم کو تیزی سے ختم کر کے نہ صرف بیماری کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ فصل کو لمبے عرصے تک بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔ریکاڈو جو کہ انتہائی طاقتور سرائیت پذیر خصوصیات کا حامل ہے۔یہ نہ صرف پھپھوندی کے عمل تنفس کوروک کر ہلاک کر دیتا ہے۔بلکہ بڑھوتری کے عمل کو روکنے کے لیے بھی انتہائی موُثر ہے۔
ریکاڈو کا استعمال آلو اور ٹماٹر کا اُگیتا جھلساوُ اور پچھیتا جھلساوُ ،کینو کی سفوفی پھپھوندی ،کینو کا سوکا ،خربوزے ،کھیرے اور اسکے حامل دیگر فصلوں میں سفوفی پھپھوندی (پوڈری پھپھوندی )روئیں دار پھپھوندی انتھراکنوز اور دھان کا بھبھکا کا موُثر روک تھام کرتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال
فصل بیماری مقدار فی ایکڑ
تربوز انتھراکنوز 250-200ملی لیٹر فی ایکڑ

طریقہ استعمال : سب سے پہلے کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔اس کے بعد سپرے ٹینک کو آدھا بھر لیں۔اب اس میں ریکاڈو کی مجوزہ مقدار ڈالیںاور سپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔سپرے اس طر ح کریں کہ یہ پودے کے تمام حصوں تک پہنچ جائے اور پتوں سے پانی نہ ٹپکے۔

دیگر زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال : دوا کا استعمال دوسرے مرکبات کے ساتھ ملا کر اس وقت تک نہ کریں تا وقتیکہ ان کی طبعی آمیزش اور فصل کے اثرات کا بخوبی مشاہدہ علم نہ ہو۔

سٹوریج: دوا کو مقررہ معیاد تک سٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دی ہوئی گارنٹی کے مطابق دوا کو اس کی اصلی پیکنگ میں سورج کی روشنی ،گرمی اور نمی سے دور ہوا دار جگہ پر سٹور کیا جائے اور اس با ت کا خاص خیال رکھا جائے کہ درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہ ہو۔