X

Range Star 2.5% EC

Call for pricing
Shares:

رینج اسٹارپیراتھرائید گروپ سے تعلق رکھنے والی نہایت مئوثر کیڑے مار دوا ہے جو کپاس اور دیگر فصلوں کے ضرر رساں کیڑوں کو اپنی لمسی اور خوردنی اثر کی بدولت کامیابی سے کنٹرول کرتی ہے۔ اس دوا میں امریکن سنڈی کے انڈے تباہ کرنے کی بھپور صالحیت موجود ہے اور اپنے طاقتور اجزا کی بدولت زیادہ دیر تک مئوثر رہتی ہے۔

سفارشات برائے استعمال
کپاس ٹینڈوں کی سنڈیاں، سفید مکھی، تھرپس اور جیسڈ 330 ملی لیٹر
چاول تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی 200-250 ملی لیٹر
چنا ڈوڈی کی سنڈی 250 ملی لیٹر
بینگن اور بھنڈی پھل کی سنڈی 250 ملی لیٹر
آم آم کا تیلا 40 ملی لیٹر 100 لیٹر پانی

طریقہ استعمال: رینج اسٹارکو کسی بھی سپرئیر کے ذریعے مطلوبہ مقدار پانی میں حل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے اور محلول اس طرح سپرے کیا جائے کہ پودے دوا سے تر ہو جائیں۔

ضرورت پڑنے پر دس تا بارہ دن کے وقفے سے سپرے کریں۔

اشتراک:رینج اسٹاردیگر کیڑے مار دوائوں اور پھپھوندی کش ادویات کے ساتھ ملا کر سپرے کی جا سکتی ہے۔ بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

تریاق:کوئی تریاق نہیں ہے۔ علامات کے مطابق علاج کریں۔

ذخیرہ: دو سال تک سیل بند بوتل کہ خشک ، ٹھنڈی، سایہ دار جگہ پر اصلی حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔

نوٹ:فصل کی برداشت سے 7 تا 14 دن پہلے سپرے بند کر دیں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔

احتیاظی تدابیر
صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں۔ غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے۔ حفاظتی کپڑوں ، عینک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ مت لگائیں۔ سپرے ہوا کی مخالف سمت ہر گز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے۔ دورانتیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔ دوا کی خالی بوتلوں کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراََمحفوظ طریقہ سے تلف کریں۔ دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیدہ دھوئیں۔

ابتدائی طبی امداد: ہنگامی صورت حال میں فوراََ کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والی بوتل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ دوا آنگھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم بیس((20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔ دواجسم پر لگ جانے کی صورت میں کپرے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراََ دور لے جائیں۔