X

Pointer 20% SL

Call for pricing
Shares:

پوائنٹر ایک لمسی وسیع الاثر (NON- SELECTIVE)جڑی بوٹی مار زہر ہے۔جو جڑی بوٹیوں کے پتوںمیںجذب ہو کر خوراک بنانے کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔جس سے تمام اقسام کی جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ہو جا تا ہے۔پوائنٹر دنیا بھر میں مختلف باغات اور فصلات میں جڑی بوٹیوں کے اُگنے کے بعد ان کی مکمل تلفی کے لیے نہایت کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا تا ہے۔

سفارشات برائے استعمال
جڑی بوٹیاں مقدار فی ایکڑ اسپرے کے لیے فی ایکڑ پانی کی مقدار
تمام گھاس نما اور 1500-1000ملی لیٹر ہینڈ نیپ سیک اسپرئر 100سے150لیٹر
چوڑے پتوں والی

طریقہ استعمال:
دوا کو کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی اسپریئر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سب سے پہلے کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔دوا کی سفارش کردہ مقدار کا تھوڑے سے پانی میں محلول بنا لیں۔اس کے بعد اسپرے ٹینک کو پانی سے آدھا بھر لیں۔تیار شدہ محلول کو ٹینک میں ڈال کر اسپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔اسپرے اس طرح کریں کہ یہ پودے کے تمام حصوں تک پہنچ جائے۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں علامات کے مطابق علاج کریں۔
اشتراک : دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے،بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
اسٹوریج : ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں ۔بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر بوتل پر اصل سیل موجود ہو۔

گارنٹی : پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ھو گی۔پراڈکٹ کے صرف اصل ۔اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔