X

Metribuzin

آلوکی فصل میں جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے والا وسیع الاثر زہر ہے۔اسکا طاقتور اثر جڑی بوٹیوں کو اُگنے سے پہلے ہی زمین کے اندر تلف کر دیتا ہے۔پہلے سے اُگی ہوئے جڑی بوٹیوں کے پتوں اور جڑوںپر اثر کر کے انہیں بھی مکمل طور پر تلف کر دیتا ہے۔لٰہذا میٹری بیوزین کا استعمال جڑی بوٹیوں کے اُگنے سے پہلے اور اۃگنے کے بعد دونوں صورتوں میں کیا جا سکتا ہے۔
Call for pricing
Shares:

سفارشات برائے استعمال
فصل جڑی بوٹیاں زمین کی قسم شرح مقدار
آلو چوڑے پتے والی ہلکی میرا زمین 250گرام فی ایکڑ
بھاری میرا زمین 300گرام فی ایکڑ
گندم چوڑے پتے والی 100-180گرام فی ایکڑ

زہر کا محلول بنانے کا طریقہ: دوا چونکہ پاوُڈر حالت میں ہے۔اس لیے اسکی سفارش کردہ مقدار کا اچھی طرح محلول بنا لیں ۔سپرے ٹینک پانی سے آدھا بھر لیں۔تیار شدہ محلول کو اس میں ڈال کر ٹینک کو پانی سے مقررہ حد تک بھر لیں اور لکڑی سے ہلائیں۔اور پھر اس طرح سپرے کریں کہ تمام پودے اچھی طرح تر ہو جائیں۔

اشتراک: دوسری کیڑے مار ادویات کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتاہے۔بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں علامات کے مطابق علاج کریں۔
انتباہ: تمام زرعی ادویات کو بچوں کی پہنچ ،غیر ذم دار افراد ،پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاہ سے دور تالے میں رکھیں۔
اسٹوریج: دوا مقررہ معیاد استعمال تک سٹور کیا جا سکتا ہے۔بشرطیکہ دی ہوئی وارنٹی کے مطابق دوا کو اسکی اصلی پیکنگ میں سورج کی روشنی ،گرمی اور نمی مسے دور ہوا دار جگہ پر سٹور کیا جائے کی درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہ ہو۔

گارنٹی: یہ دوا لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق اور مجوزہ استعمال کے لیے موزوں ہے۔چونکہ دوا کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اسلیے ہم اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔
تاہم غلط طریقے سے اور غلط استعمال کی صورت میں نقصان کی ذمہ دار یتیار کنندہ ،درآمدکنندگان اور تقسیم کنندگان پر ہر گز نہ ہو گی۔