X

Mendip 20%

مینڈپ کاربامیٹ گروپ کی مخصوص اور طاقتور کیڑے مار دوا ہے۔ جو اپنے لمسی، شکمی اور پتے کے آر پار جانے کی صلاحیت کی بدولت کپاس، تمباکو، گوبھی، اور دیگر فصلوں کے رس چوسنے والے کیڑوں اور سنڈیوں کا مکمل خاتمہ کرتی ہے۔ خصوصاََ امریکن سنڈی، لشکری سنڈی کے انڈوں اوراِن کی تمام حالتوں کو مکمل طور پر تلف کرتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

مینڈپ ان کیڑوں پر بھی مئوثر ہے جو دوسری ادویات کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں۔

سفارشات برائے استعمال
ٖفصل ضرر رساں کیڑے مقدار فی ایکٹر
کپاس گلابی سنڈی، چتکبری سنڈی، ہیلیوتھس، لشکری سنڈی 500تا600 ملی لیٹر
سفید مکھی ،تھرپس ، ایفڈ، جیسڈ 400تا500 ملی لیٹر
تمباکو سفید مکھی، شگوفہ خور سنڈی، نیما ٹوڈز 250تا 300 ملی لیٹر
گوبھی سنڈیاں 500 تا 600 ملی لیٹر
آڑو کالا تیلا 300 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی

اسٹوریج: دوا کو مقررہ معیادِ استعمال تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی و نمی سے دورہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔
تریاق: ایٹروپین سلفیٹ ۔حادثے کی صورت میں فوراََ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اس دوران متائثرہ شخص کو کھلی ، ہوا داراور سایہ دار جگہ پر لِٹا دیں۔

نوٹ: فصل کے برداشت سے 7 سے14 دن پہلے سپرے بند کر دیں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔