X

Matrix 30% wp

دو مختلف دوائوںکا مکسچر ہے جو کہ چاول کی فصل میںاگی ہوئی جڑی بوٹیوں کو اُن کی نشوونما کے لیے ضروری امائینو ایسڈز کے بننے میں رکاوٹ ڈال کر اُن کا خاتمہ کرتا ہے۔
Call for pricing
Shares:

دو مختلف دوائوںکا مکسچر ہے جو کہ چاول کی فصل میںاگی ہوئی جڑی بوٹیوں کو اُن کی نشوونما کے لیے ضروری امائینو ایسڈز کے بننے میں رکاوٹ ڈال کر اُن کا خاتمہ کرتا ہے۔

میٹرکس منفرد اور طاقتور مکسچر
میٹرکس تمام اقسام کی جڑی بوٹیوں کا ایک ساتھ خاتمہ
میٹرکس پتوں اورجڑوں کے زریعے جذب
میٹرکس فصل کے لیے محفوظ
میٹرکس لمبا اثر

سفارشات برائے استعمال
فصل نقصان دہ جڑی بوٹیاں وقت استعمال مقدار(فی ایکڑ)
چاول چاول کی جڑی بوٹیاں جب تمام جڑی بوٹیاں 100گرام
اچھی طرح اُگ آئیں تو اسپرے کریں

طریقہ استعمال:
اسپرے کرنے سے پہلے کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ اسپرے مشینوں کا تعین کر لیں۔اس کے بعد ایک الگ بالٹی میں اُتنے گلاس پانی
ڈالیں جتنی ایک ایکر میں اسپرے مشینیں لگیں گی۔اس میں بائیو انہانسر اور میٹرکس کا پیک ڈالیں اور اچھی طرح ہلا لیں۔اسپرے مشین کے ٹینک کو پانی سے آدھا بھر کر اس میں ایک گلاس تیار شدہ محلول ڈالیں ،بقیہ ٹینک کو پانی سے بھر دیں۔اسپرے کے لیے ہربی سائیڈنوزل
استعمال کریں۔

نیپ سیک اسپریئر کے زریعے:
میٹرکس کو پانی کی مطلوبہ مقدار میںحل کر کے نیپ سیک اسپریئر کے ذریعے کھیت میں اسپرے کریں۔

ہدایات:
دوا استعمال کرتے وقت کھانے پینے سے گریز کریں۔
دوا استعمال کرتے وقت حفاظتی لباس ،ربڑ کے جوتے،عینک اور دستانے ضرور پہنیں۔
آنکھوں ،جلد اور کپڑوں کو زہر کی آلودگی سے بچائیں۔
زہر کے ذرات اسپرے کی پھوار کے ذریعے منہ اور ناک میں نہ جانے دیں۔
خالی پیکٹوں کو ایسی جگہ جو پینے اور آبپاشی کے ذرائع سے دور ہوں زمین میں کم از کم 18انچ گہرائی میں دبا دیں۔
خالی پیکٹ کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہ کریں۔