X

King Star 10% EC

کنگ سٹار10 ای سی پائریتھرائیڈ گروپ کی ایک وسیع اور دیرپا اثر رکھنے والی دوا ہے جو کپاس، باغات اور دیگرفصلوںکے دشمن کیڑوں کو نہایت کامیابی سے کنٹرول کرتی ہے۔ اس دوا کا اثر تسبتاََ زیادہ دنوں تک قائم رہتا ہے۔ نیز یہ فصل کو سرسبز رکھتی ہے جس کی وجہ سے پھول ٹینڈوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
Call for pricing
Shares:

کنگ سٹار10 ای سی پائریتھرائیڈ گروپ کی ایک وسیع اور دیرپا اثر رکھنے والی دوا ہے جو کپاس، باغات اور دیگرفصلوںکے دشمن کیڑوں کو نہایت کامیابی سے کنٹرول کرتی ہے۔ اس دوا کا اثر تسبتاََ زیادہ دنوں تک قائم رہتا ہے۔ نیز یہ فصل کو سرسبز رکھتی ہے جس کی وجہ سے پھول ٹینڈوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال
کپاس گلابی،چتکبری اور امریکن سنڈی، سفید مکھی، جیسڈ،جوئیں 250ملی لیٹر
سٹرس لیف مائنر 100 لیٹر پانی میں 20 ملی لیٹر
آم ہاپرز 100 لیٹر پانی میں 20 ملی لیٹر
سیب مائٹس 100 لیٹر پانی میں 20 ملی لیٹر

تریاق:چونکہ کنگ سٹار کا باقائدہ تریاق دریافت نہیں ہوالہٰذا علامات کی روشنی میں علاج کریں۔
ذخیرہ: دو سال تک سیل بند بوتل کہ خشک ، ٹھنڈی، سایہ دار جگہ پر اصلی حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔
نوٹ:فصل کی برداشت سے 7 تا 14 دن پہلے سپرے بند کر دیں۔
اشتراک:کنگ سٹاردیگر کیڑے مار دوائوں اور پھپھوندی کش ادویات کے ساتھ ملا کر سپرے کی جا سکتی ہے۔ بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔

احتیاظی تدابیر
صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں۔ غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے۔ حفاظتی کپڑوں ، عینک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ مت لگائیں۔ سپرے ہوا کی مخالف سمت ہر گز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے۔ دورانتیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔ دوا کی خالی بوتلوں کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراََمحفوظ طریقہ سے تلف کریں۔ دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیدہ دھوئیں۔
ابتدائی طبی امداد: ہنگامی صورت حال میں فوراََ کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والی بوتل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ دوا آنگھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم بیس((20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔ دواجسم پر لگ جانے کی صورت میں کپرے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراََ دور لے جائیں۔