X

Greeny

گرینی یو رپین ٹیکنا لوجی سے تیار کردہ ایک کیمسٹری کا حامل پروڈکٹ ہے۔جس میں شامل اجزائے کبیرہ نائیٹروجن ،فاسفورس اور پوٹاش پودوں کو مناسب خوراک مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بیمریوں سے بچائو کے لیے قوت مدافعت بھی مہیا کرتے ہیں۔
Call for pricing
Shares:

گرینی یو رپین ٹیکنا لوجی سے تیار کردہ ایک کیمسٹری کا حامل پروڈکٹ ہے۔جس میں شامل اجزائے کبیرہ نائیٹروجن ،فاسفورس اور
پوٹاش پودوں کو مناسب خوراک مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بیمریوں سے بچائو کے لیے قوت مدافعت بھی مہیا کرتے ہیں۔
نائٹروجن :پودے کے تمام تر نبا تاتی نشوونما مثلاََ جسامت میں بڑہوتری اور دانے کے سائز اور تعداد میں اضا فے کا ضامن ہے۔
یہ پودوں کے سبز مادے کلوروفل کا اہم جزو ہے اور خوراک بنانے کے عمل ضیا ئی تالیف کے لیے نہایت اہم ہے۔
فاسفورس : پودوں کی جڑوں کی نشوونما اور بڑھوتری کے ساتھ ساتھ پھلوں اور بیجوں کی تعداد اور جسامت میںاضافہ کا موجب بنتا
ہے۔نیز خلیوں کے تقسیم اور توانائی کے ذخیرہ کے مختلف حصوں میں ترسیل کے لیے بھی معاونت کرتی ہے۔اور فصل کو گرنے سے بچاتا ہے۔
پوٹاش :پوٹاشیم فصلوں کے قدوقامت رنگ وذائقہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے پھلوں کی کوالٹی اور متھاس میں اضافہ کرتا ہے
یہ پودوں کے مساموں کے نظام کا ایک اہم جزو ہے اور پودوں کو سخت گرمی اور سردی سے محفوظ رکھتا ہے۔
شرح استعمال: فصل مقدار فی ایکڑ طریقہ استعمال

کپاس 250تا500گرام پھول گڈی سے ٹینڈا بننے تک100سے120لیٹر پانی میں ڈال کر اسپرے کریں
چاول،گندم،مکئی وغیرہ 250تا500گرام گوبھ سے قبل 100سے120لیٹر پانی میں ڈال کر اسپرے کریں
آلو 250تا500گرام بوقت ضرورت100سے120لیٹر پانی میں ڈال کر اسپرے کریں
سبزیات 250تا500گرام پھول بننے پر100سے120لیٹر پانی میں ڈال کر اسپرے کریں
باغات 500گرام جب پھل مٹر کے دانے کے برابر ہو تو 120لیٹر پانی میں ڈال کر اسپرے کریں


حتیاتی تدابیر: گرینی کے ا نسانوں اور جانوروں پر مضر اثرات نہ ہونے کے بر ابر ہیں پھر بھی اسے کھانے پینے کی چیزوں سے دور رکھیں۔
کسے حادثہ کی صورت میں فوراََڈاکٹر سے رجوع کریں۔


گرینی