X

GLY Star 20%

گلائی سٹار ایک وسیع الاثر جڑی بوٹی مار دوا ہے اپنی سرائیت بذیری کی بدولت سالانہ موسمی اور دائمی سخت جان جڑی بوٹیوں ( گھاس نما چوڑے پتوں والی، جھاڑی نما اور دیگر) کو کامیابی سے تلف کرتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

گلائی سٹار ایک وسیع الاثر جڑی بوٹی مار دوا ہے اپنی سرائیت بذیری کی بدولت سالانہ موسمی اور دائمی سخت جان جڑی بوٹیوں ( گھاس نما چوڑے پتوں والی، جھاڑی نما اور دیگر) کو کامیابی سے تلف کرتی ہے۔

گلائی سٹار کو مختلف فصلوں میں کاشت سے پہلے کھیت میں اُگی ہوئی، باغات، کھالوں اور ندی نالوں کے کناروں پر اور غیر زرعی زمین پر موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سفارشات برائے استعمال جڑی بوٹیوں کی قسم کو مدنظر رکھتے ہوئے گلائی سٹار مندرجہ ذیل مقدار میں .100 سے 120 لیٹر پانی میں ملا کر ایک ایکڑ پر سپرے کریں

موسمی جڑی بوٹیاں سالانہ جڑی بوٹیاں دائمی سخت جان جڑی بوٹیاں
جنگلی جئی، باتھو،اٹ سٹ ، پوہلی وغیرہ ودانہ،سوانکی ،جنگلی پالک وغیرہ ڈِیلا،کھبل،آکسن،برُو،دب وغیرہ
600 ملی لیٹر فی ایکڑ 1100 ملی لیٹر فی ایکڑ 1900 ملی لیٹر فی ایکڑ
گلائی سٹار سے بہترین نتائج کیلئے ہمیشہ اسپرے کے لئے صاف پانی استعمال کریں گدلا پانی گلائی اسٹار کا اثر کم کر دیتا ہے اسپرے کے وقت جڑی بوٹیوں کے پودے سرسبز اور نشونما ء کی طرف مائل ہوں اور اُن کی ونچائی کم از کم چھ انچ ہو اسپرے اس طرح کریں کہ پھوار پودوں کے تمام حصوں پر برابر پڑے۔ گلائی سٹار صرف اُگی ہوئی جڑی بوٹیوں پر کار گر ہے۔ البتہ زمین میں موجود بیجوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔ گلائی اسٹار اسپرے کرنے کے بعد پانچ سے سات دن کا وقفہ دے کر زمین کی تیاری کریں۔ اگر رقبہ کی پیمائش ممکن نہ ہو تہ (Spot Spraying) جڑی بوٹیوں کی قسم کو مدِنظررکھتے ہوئے10سے15 ملی لیٹر گلائی اسٹار 1 لیٹر پانی کے حساب سے اس طرح اسپرے کریں کہ پودے کے تمام حصے تر ہو جائیں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے علامات کے مطابق علاج کریں۔
زہر پاشی اور برداشت کے درمیان وقفہ 7-14 دن۔

احتیاظی تدابیر
صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں۔ غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے۔ حفاظتی کپڑوں ، عینک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ مت لگائیں۔ سپرے ہوا کی مخالف سمت ہر گز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے۔ دورانتیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔ دوا کی خالی بوتلوں کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراََمحفوظ طریقہ سے تلف کریں۔ دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیدہ دھوئیں۔

ابتدائی طبی امداد: ہنگامی صورت حال میں فوراََ کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والی بوتل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ دوا آنگھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم بیس((20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔ دواجسم پر لگ جانے کی صورت میں کپرے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراََ دور لے جائیں۔