X

Gengwei 55% Sc

گینگوی دو طاقتور جڑی بوٹی مار دوائوں کا مرکب ہے جو مکئی اور کماد میں موجود چوڑے پتوں والی گھاس نما اور ڈیلا نما جڑی بوٹیوں کا مئوثر تدارک کرتی ہے۔ گینگوی سرائیت پذیری کی وجہ سے پتوں اور جڑوں کے ذریعے جذب ہو کر اثر انداز ہوتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

گینگوی دو طاقتور جڑی بوٹی مار دوائوں کا مرکب ہے جو مکئی اور کماد میں موجود چوڑے پتوں والی گھاس نما اور ڈیلا نما جڑی بوٹیوں کا مئوثر تدارک کرتی ہے۔ گینگوی سرائیت پذیری کی وجہ سے پتوں اور جڑوں کے ذریعے جذب ہو کر اثر انداز ہوتی ہے۔

سفارشات برائے استعمال
فصل کو پہلا پانی لگانے کے بعد جب کھیت تروتر کی حالت
مکئی چوڑے پتوں والی گھاس نما اور ڈیلا 500 تا 725 ملی لیٹر میں ہو اور جڑی بوٹیان اُگ چکی ہوںتو سپرے کریں نیز
اسپرے کیلئے 120 تا 150لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں

ہدایات برائے استعمال: جڑی بوٹیوں کے مئوثر کنٹرول کیلئے ضروری ہے کہ گینگوی کا اس وقت اسپرے کیا جائے جب جڑی بوٹیاں تیزی سے افزائش پا رہی ہوں۔ گینگوی مکئی کے اگنے سے لے کر 1 فٹ کی اونچائی تک کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے مگر ضروری ہے کہ جڑی بوٹیاں چھوٹی حالت میں ہوں۔ گینگوی کے استعمال کیلئے ایک ایکڑ میں اسپرے کیلئے 120 تا 150 لیٹر پانی استعمال کریں۔ گینگوی کے اسپرے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں۔

انتباہات برائے استعمال: گینگوی کو پاپ کارن کیلئے استعمال نہ کریں۔ گینگوی کو مکئی کی 12 انچ سے زیادہ اونچائی پر اسپرے مت کریں۔ گینگوی آبپاشی کے وقت پانی کے ساتھ (Fertigation) استعمال نہ کریں۔ گینگوی کا کسی بھی (Carbamate) اور (Organophosphate) گروپ کے کیڑے مار ادویات کے اسپرے کے 7 دن پہلے یا 7دن بعد تک ہر گز استعمال مت کریں۔

انتباہ: اس زرعی دوا کا کوئی خاص تریاق نہیں ہے۔ مریض کا علاج علامات کے مطابق کریں۔

ضمانت : دوا کہ بیچنے والے اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں اور دی گئی ہدایت کے مطابق یہ دوا استعمال کیلئے موزوں ہے چونکہ دوا کا استعمال کمپنی کے دائرہ عمل سے باہر ہے اس لئے کمپنی دوا کے سیل بند حالت میں ہونے کے علاوہ کسی قسم کی ضمانت نہیں دے سکتی۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔

احتیاظی تدابیر
صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں۔ غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور
رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے۔ حفاظتی کپڑوں ، عینک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ
مت لگائیں۔ سپرے ہوا کی مخالف سمت ہر گز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے۔
دورانتیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔ ہر قسم کے پانی
کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔ دوا کی خالی بوتلوں کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراََمحفوظ طریقہ سے تلف کریں۔
دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیدہ دھوئیں۔
ابتدائی طبی امداد: ہنگامی صورت حال میں فوراََ کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والی
بوتل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ دوا آنگھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم بیس((20 منٹ تک اچھی طرح
دھوئیں۔ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔ دواجسم پر لگ جانے کی
صورت میں کپرے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فور
اََ دور لے جائیں۔