X

Favourite 36% SC

فیورٹ ایک نیا اور منفرد کیمیا ہے جو مختلف فصلوں پر حملہ آور رس چوسنے والے کیڑوں ، سنڈیوں اور جوئوں پر یکساں موئثرہے۔ لمسی اور خوردنی اثرات کی حامل یہ دوا (Hylogenated Pyrroles) گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ فیورٹ پتوں کے آ رپار گزرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ یہ دوا ایسے کیڑوں کے خلاف بھی موئثر ہے جو دوسری ادویات کے خلاف قوتِ مدافعت رکھتے ہیں۔چونکہ یہ دوا کیڑوں کے جسم میں داخل ہونے کے بعد ہی زہر میں تبدیل ہوتی ہے اِس لئے IPM کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ فیورٹ کیڑوں کے خلیات میں خوراک کو قوت میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا کیڑے کمزوری اور سانس کی رکاوٹ سے مر جاتے ہیں۔
Call for pricing
Shares:

سفارشات برائے استعمال
فصل ضرر رساں کیڑے مقدار فی ایکڑ
کپاس تھرپس ،سبز تیلہ، جوئیں 225ملی لیٹر
امریکن سنڈی 330 ملی لیٹر

محلول بنانے کا طریقہ: فیورٹ محلول بنانے کے لئے کسی بڑے ڈرم میں نصف حد تک پانی بھر لیںپھر فیورٹ کی سفارش کردہ مقدار ملا کر ہلائیں اور ڈرم کو مزید پانی بھر کر ہلائیںکسی موزوں سپرے مشین سے فصل پر اچھی طرح سپرے کریں۔

اسٹوریج: دوا کو مقررہ معیادِ استعمال تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی و نمی سے دورہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔

تریاق:چونکہ اس دوا کا باقاعدہ تریاق نہیں۔ لہٰذا علامات کی روشنی میںعلاج کیا جائے۔

اشتراک: فیورٹ کو تمام کیڑے ماراور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

نوٹ:فصل کی برداشت سے 7 سے 14 دن پہلے سپرے بند کر دیں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔