X

Fate 80% WG

Call for pricing
Shares:

فیٹ ایک سرائیت پذیر پھپھوندی کش زہر ہے جس کا اصل جزوسلفر لمسی اور بخاراتی اثرات کاحامل ہے۔یہ مختلف سبزیات اور باغات میں بیماریوں کے خلاف بطورحفاظت اسپرے استعمال کیا جا تا ہے۔فیٹ کا اسپرے پاوُڈری ملڈیو کے خلاف پیشگی تحفظ فراہم کرتا ہے۔فیٹ نائٹروجن اور دوسرے اجزاء کی پودے تک رسائی میں مدد فراہم کرتا ہے۔فیٹ کی موجودگی میں پودے اپنی خوراک یعنی پروٹین اور وٹامن بہتر طریقے سے تیار کرتے ہیں۔جس سے پھل کی کوالٹی بہتر اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

وقفہ برائے برداشت:
طریقہ استعمال:دوا کو کسی بھی ہا تھ سے چلنے والی یا مشینی اسپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سب سے پہلے
کیلیبرشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔دوا چونکہ پاوُڈر حالت میں ہے اس
لیے اس کی سفارش کردہ مقدار کا تھوڑے سے پانی میںاچھی طرح محلول بنا لیں۔اس کے بعد اسپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔اسپرے اس طرح کریں کہ یہ پودے کے تمام حصوں تک پہنچ جائے۔
انتباہ: دوا کو بچوں ، غیر ذمہ دار افراد ، پالتو جانوروں اور کھانے پینے کی اشیاء سے دور مقٖفل رکھیں۔اور دی گئیہدایات پر عمل کریں۔
احتیاطی تدابیر: اسپرے کرتے وقت ناک ،منہ اور آنکھوں کی حفاظت کریں۔دوا کو کپڑوں پر نہ گرنے دیں۔کیونکہ دوا جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہے۔اسپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔اسپرے کرتے وقت ہوا کے مخالف رخ ہر گز اسپرے نہ کریں۔محلول بناتے وقت دستانے ،حفاظتی چشمہ اور ماسک پہنیں۔اسپرے سے فارغ ہو کر پورے جسم اور کپڑوں کواچھی طرح صابن سے دھوئیں۔
طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثہ کی صورت میں فوراََڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اس دوران مریض کو سایہ دار جگہ پر آرام کرنے دیں۔اس کا جسم گرم رکھیں۔زہر آلودہ کپڑے اتار دیں۔اور جسم کے متا ثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔زہر نگل لینے کی صورت میں چارکول ملا پانی پلائیں۔مریض کو گھی ،دودھ اور مکھن ہر گز نہ دیں۔
اسٹوریج معیار: دوا سیل بند ڈبوں میںسایہ دار ٹھنڈی جگہ پر اسٹور کئے جانے پر لیبل پر دی گئی حد معیاداستعمال تک با لکل صحیح اور قبل استعمال حالت میں رہتا ہے۔
تریاق: کوئی مخصوص تریق نہیں۔علامات کے مطابق علاج کریں۔
اشتراک: دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشر طیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
مقدار فی ایکڑ (فی100لیٹر پانی)

بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
صرف زرعی ااستعمال کے لیے
یہ زہر ہے اسے احتیاط سے استعمال کریں
استعمال سے قبل لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھیں