X

Emrald 1.9% EC

ایمرالڈ سنڈیوں کے مئوثر کنٹرول کے لیے ایک منفرد نئی کیمسٹری ہے جو قدرتی بیکٹریا کی فرمنٹیشن (Fermentition)سے حاصل کی جاتی ہے ۔ ایمرالڈ سُنڈیوں کے خلاف نہایت تیز اثر رکھتی ہے۔ جس سے سُنڈیوں کا بہترین اور دیرپا کنٹرول ملتا ہے۔دوا پتوں ، کلیوں اور ٹنڈوں کی جلد میں آر پار ہو جاتی ہے
Call for pricing
Shares:

ایمرالڈ سنڈیوں کے مئوثر کنٹرول کے لیے ایک منفرد نئی کیمسٹری ہے جو قدرتی بیکٹریا کی فرمنٹیشن (Fermentition)سے حاصل کی جاتی ہے ۔ ایمرالڈ سُنڈیوں کے خلاف نہایت تیز اثر رکھتی ہے۔ جس سے سُنڈیوں کا بہترین اور دیرپا کنٹرول ملتا ہے۔دوا پتوں ، کلیوں اور ٹنڈوں کی جلد میں آر پار ہو جاتی ہے۔ جب سُنڈیاں ان کلیوں ، پھولوں یا ٹنڈوں کو کھانا شروع کرتی ہیں تو ایمرالڈ دوا کے اثر سے دو سے چار گھنٹوں میں مفلوج ہو جاتی ہیں ۔ اس طرح ان کے کھانے پینے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ اور فصل سُنڈیوں کے نقصان سے محفوظ رہتی ہے۔ (مفلوج سنڈیاں دو سے چار دن کے اندر ختم ہوجاتی ہیں)۔ نیز ایمرالڈ انڈو ں میں موجود اور انڈوں سے نکلتی ہوئی سُنڈیوں کو بھی تلف کرتی ہے۔ ایمرالڈ دوست کیڑوں کے لیے بے ضرر ہے اسی لئے IPM میں استعمال کرنے کے لئے نہایت موزوں ہے اور فصل پر کوئی منفی اثرات نہیں ہوتے۔
TM #353929

سفارشات برائے استعمال
کپاس امریکن سنڈی 200ملی لیٹر

ذخیرہ:دو سال تک سیل بند بوتل کو خشک، ٹھنڈی، سایہ دار جگہ پر اصلی حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔
اشتریاک: اس دوا کو دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ اثاثی نوعیت کی نہ ہوں ۔
تریاق : کوئی مخصوص تریاق نہیں ڈاکٹر صاحبان علامات کے مطابق علاج کریں۔