X

Echelon 50% EC

ایکیلون ایک نہایت مئوثر وسیع الاثر ، سرائیت پذیر اور منتخب(Selective) جڑی بوٹی مار دوا ہے جو دھان ، مکئی اور سویا بین میں اُگنے والے سالانہ گھاس اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے بہتریں ہے۔ یہ جڑی بوٹیوں کی شاخوں میں جذب ہو کرپروٹین کی تیاری میں رکاوٹ ڈالتی ہے جو جڑی بوٹیوں کی تلفی کا سبب بنتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

ایکیلون ایک نہایت مئوثر وسیع الاثر ، سرائیت پذیر اور منتخب(Selective) جڑی بوٹی مار دوا ہے جو دھان ، مکئی اور سویا بین میں اُگنے والے سالانہ گھاس اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے بہتریں ہے۔ یہ جڑی بوٹیوں کی شاخوں میں جذب ہو کرپروٹین کی تیاری میں رکاوٹ ڈالتی ہے جو جڑی بوٹیوں کی تلفی کا سبب بنتی ہے۔

ایکیلون کو شیکر بوتل یا نیپ سیک سپرے مشین کے ذریعے چھڑکا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو ریت میں ملا کر چھٹہ بھی دیاجا سکتاہے۔ دستی مشین سے سپرے کیلئے فلیٹ فین یا فلڈ جیٹ نوزل استعمال کریں۔ کھیت میں 2 سے 3 انچ پانی موجود ہو جو سپرے کے بعد 3 یا 4 دن کھیت میں کھڑا رہے ( یہ نہایت ضروری ہے)
TM # 353912

سفارشات برائے استعمال
دھان 100 ملی لیٹر فی ایکڑ
مکئی، کماد سالانہ گھاس اور چوڑے 500 تا 1000 ملی لیٹر فی ایکڑ
مونگ پھلی، سویا بین پتوں والی جڑی بوٹیاں 400تا 500 ملی لیٹر فی ایکڑ

مطابقت: ایکیلوں دیگر جڑی بوٹی مار ادویات کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
ذخیرہ:دو سال تک سیل بند بوتل کو خشک، ٹھنڈی، سایہ دار جگہ پر اصلی حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔
تریاق: کوئی تریاق موجود نہیں علامات کے مطابق علاج کریں۔

بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔

احتیاظی تدابیر
صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں۔ غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور
رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے۔ حفاظتی کپڑوں ، عینک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ
مت لگائیں۔ سپرے ہوا کی مخالف سمت ہر گز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے۔

دورانتیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔ دوا کی خالی بوتلوں کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراََمحفوظ طریقہ سے تلف کریں۔
دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیدہ دھوئیں۔

ابتدائی طبی امداد: ہنگامی صورت حال میں فوراََ کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والی
بوتل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ دوا آنگھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم بیس((20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔ دواجسم پر لگ جانے کی صورت میں کپرے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراََ دور لے جائیں۔