X

Difanor 25% EC

ڈائی فینور وسیع دائرہ عمل رکھنے والی پھپھوندی کش زہر ہے یہ سرائیت پذیری میں بے مثال ہے اسپرے کے فوراََ بعد پودوں کے اندرونی نظام میں پھیل جاتی ہے اور پودوں کے تمام حصوں میں پہنچ کر پھپھوندی کے بڑھنے کے عمل کو روک دیتی ہے
Call for pricing
Shares:

ڈائی فینور وسیع دائرہ عمل رکھنے والی پھپھوندی کش زہر ہے یہ سرائیت پذیری میں بے مثال ہے اسپرے کے فوراََ بعد پودوں کے اندرونی نظام میں پھیل جاتی ہے اور پودوں کے تمام حصوں میں پہنچ کر پھپھوندی کے بڑھنے کے عمل کو روک دیتی ہے اس طرح بیماری کی افزائش مکمل طور پر رک جاتی ہے۔ ڈائی فینور بارش اور سخت موسم میں بھی موئثر اور فائدہ مند ہے۔ ڈائی فینور حفظِ ما تقدم یا بیماری کی علامات ظاہر ہوتے ہی سپرے کی جا سکتی ہے۔ ڈائی فینور کا اثر لمبے عرصے تک پودوں کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

سفارشات برائے استعمال
فصل بیماریاں مقدار فی ایکڑ
آلو        اَگیتا اور پچھیتا جھُلسائو 120 ملی لیٹر
ٹماٹر     اَگیتا اور پچھیتا جھُلسائو 120 ملی لیٹر
کھیرا     پائوڈری ملڈیو ، ڈائونی ملڈیو 200 ملی لیٹر
چنا        بلائیٹ 120 ملی لیٹر
آم        پائوڈری ملڈیو، انتھر کنوز 30 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی
سیب     پائوڈری ملڈیو 30 ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی

نوٹ:   فصل میں بیماری کا حملہ شروع ہوتے ہی اسپرے کر دیں۔ حملہ شدید ہو تو مناسب وقفے سے اسپرے دہرائیں۔

اشتراک:ڈائی فینور کو تمام کیڑے ماراور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

اسٹوریج: دوا کو مقررہ معیادِ استعمال تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی و نمی سے دورہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔

تریاق:چونکہ کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے لہٰذا علامات کی روشنی میں علاج کریں۔

نوٹ: فصل کی برداشت سے7 سے 14 دن پہلے اسپرے بند کر دیں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔