X

Cypermethrine 10 E C

سائپر میتھرین ایک وسیع العمل رکھنے والی کیڑے مار دوا ہے جو کپاس اور دیگر فصلوں پر پائے جانے والی سنڈیوں کو نہایت کامیابی سے ہلاک کرتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

سائپر میتھرین ایک وسیع العمل رکھنے والی کیڑے مار دوا ہے جو کپاس اور دیگر فصلوں پر پائے جانے والی سنڈیوں کو نہایت کامیابی سے ہلاک کرتی ہے۔
محلول کی تیاری: محلول بناتے وقت پہلے دوا میں تھوڑا پانی ملائیں اس کے بعد پانی ملا کر مقدار پوری کر لیں۔

سفارشات برائے استعمال
کپاس چتکبری سنڈی، گلابی سنڈی 250 سے 325 ملی لیٹر
تریاق: کوئی تریاق نہیں ہے۔ علامات کے مطابق علاج کریں۔
ضمانت : دوا کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لیے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میںنقصان کی ذمہ داری ہم پر ہر گز نہ ہو گی۔
ذخیرہ: دو سال تک سیل بند بوتل کو خشک، ٹھنڈی، سایہ دار جگہ پر اصلی حالت میں رکھا جا سکتا ہے۔

نوٹـ: فصل کی برداشت سے 14 دن پہلے سپرے بند کر دیں۔
اشتراک: ساپر میتھرین دیگر کیڑے مار دوائوں اور پھپھوندی کش ادویات کے ساتھ ملاکر سپرے کی جا سکتی ہے۔ بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔

احتیاظی تدابیر
صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں۔ غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے۔ حفاظتی کپڑوں ، عینک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ مت لگائیں۔ سپرے ہوا کی مخالف سمت ہر گز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے۔

دورانتیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔ دوا کی خالی بوتلوں کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراََمحفوظ طریقہ سے تلف کریں۔

دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیدہ دھوئیں۔

ابتدائی طبی امداد: ہنگامی صورت حال میں فوراََ کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والی
بوتل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ دوا آنگھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم بیس((20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔ دواجسم پر لگ جانے کی صورت میں کپرے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراََ دور لے جائیں۔