X

Cure 1.8% EC

Call for pricing
Shares:

کیور لمسی اور خوردنی اثر کی حامل ایک نئی اور منفرد قسم کی کیڑے اور جُوں مار دوا ہے جو گلائیکو سائیڈ گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔یہ دوا Avermectin B1aاور Avermectin B1bکی آمیزش سے تیار کی جاتی ہے۔ کیور کیڑوں کے مرکزی اعصابی نظام میں خلل ڈال کر انہیں مفلوج کر دیتی ہے۔ کیڑے ظاہری طور پر تو زندہ نظر آتے ہیں لیکن دوا پاشی کے بعد غیر متحرک ہو جاتے ہیں، کھانا پینا چھوڑ جاتے ہیںاور بالآخر بھوک پیاس کی وجہ سے 3-4 دن میں مر جاتے ہیں۔کیور دوست کیڑوں کے لئے نسبتاََ محفوظ ہے جس کی وجہ سے IPM پروگرام میں شامل کی جا سکتی ہے۔

سفارشات برائے استعمال
فصل ضرر رساں کیڑے مقدار فی ایکڑ
کپاس      ٹینڈے کے سنڈیاں 250 تا 300 ملی لیٹر
(امریکن، چتکبری اور گلابی)

اشتراک: کیور کو تمام کیڑے ماراور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

تریاق:چونکہ اس دوا کا باقاعدہ تریاق نہیں۔ لہٰذا علامات کی روشنی میںعلاج کیا جائے۔
اسٹوریج: دوا کو مقررہ معیادِ استعمال تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی و نمی سے دورہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔

نوٹ:فصل کی برداشت سے 7 تا 14 دن پہلے سپرے بند کر دیں۔
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔

نیچے سے پہلے دائرے میں سفارشات والی سنڈیاں دے دیں دوسرے ایک دائرے میں جوئیں دے دیں، تیسرے دائرے میں لیف مائنردکھائیں(Check Whatsapp) ایک دائرے میںلائنوں والا خربوزہ دکھائیں ایک دائرے میں گوبھی دکھائیں ایک دائرے میں کپاس کے گلابی اور پیلے پھول دکھائیں۔