X

Buprofezin 25% WP 900

SKU: ATT003
بپروفیزن ایک جدید اور مختلف قسم کی کیڑے مار دوا ہے جس کی خاص صفت یہ ہے کہ یہ نہ صرف مختلف رس چوسنے والے کیڑوںکے بچوں کا خاتمہ کرتی ہے بلکہ یہ پروانوں کے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

بپروفیزن   25فیصد ڈبلیو پی

بپروفیزن ایک جدید اور مختلف قسم کی کیڑے مار دوا ہے جس کی خاص صفت یہ ہے کہ یہ نہ صرف مختلف رس چوسنے والے کیڑوںکے بچوں کا خاتمہ کرتی ہے بلکہ یہ پروانوں کے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتی ہے۔اس دوا کی غیر معمولی طاقت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ رس چوسنے وال کیڑوں کے جن بچوں پر اس دوا کا اثر ہو جائے وہ اپنی اگلی حالت یعنی (Next Instar) میں پہنچ ہی نہیں پاتے اور پہلے ہی مر جا تے ہیں۔چونکہ یہ دوا (Insect Growth Regulator) ہے لٰہذایہ متاثرہ رس چوسنے والے کیڑوں کی آبادی اور ان کی نسل کم کر دیتی ہے ۔معمول کی دوائیں جن کے خلاف رس چوسنے والے کیڑوں ذخیرہ میں قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہو کے لیے بھی نہایت موُثر مانی جاتی ہے۔بپروفیزن لمسی اور شکمی طریقے سے رس چوسنے والے کیڑوں کے بچوں یا لاروے پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ فصل کی بہتر نشوونما کر کے پیداوار میں اضافہ کرتی ہے۔

سفارشات برائے استعمال:
فصل نقصان دہ کیڑے ، مقدار فی ایکڑ
کپاس سفید مکھی،سبز تیلا،ایفڈز   500گرام
دھان براوُن ہاپرز ،گرین ہاپرز   500گرام