X

Balanka 60% EC (W/V) 800ML

بلانکا ایک طاقتور دوا ہے جو دھان کی فصل میں سالانہ گھاس نما اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو اُگنے سے پہلے ہی ختم کردیتی ہے۔ بلانکا جڑی بوٹیوں کے بیج میں جذب ہو کر اُن کے اُگنے کی صلاحیت کو ختم کرتی ہے اور دھان کی فصل کو نقصان پہنچائے بغیر جڑی بوٹیوں کو تلف کرتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

بلانکا ایک طاقتور دوا ہے جو دھان کی فصل میں سالانہ گھاس نما اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو اُگنے سے پہلے ہی ختم کردیتی ہے۔ بلانکا جڑی بوٹیوں کے بیج میں جذب ہو کر اُن کے اُگنے کی صلاحیت کو ختم کرتی ہے اور دھان کی فصل کو نقصان پہنچائے بغیر جڑی بوٹیوں کو تلف کرتی ہے۔

سفارشات برائے استعمال
فصل ضرر رساں جڑی بوٹیاں مقدار فی ایکڑ
دھان سالانہ گھاس نمااور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں 800 ملی لیٹر

طریقہ استعمال:
(1)بلانکا کی مطلوبہ مقدار لاب لگانے کے3-4 دن کے اندر 100 لیٹر پانی میں ملا کرا سپرے کریں۔ اس بات کا خیال رہے کہ بلانکا کا استعمال کرتے وقت کھیت میں تقریباََ3-5 انچ پانی کھڑا ہو جو بعد میں تین چار روز تک موجود رہے۔
(2)بلانکا کی مطلوبہ مقدار کو 10-15 کلو گرام خشک ریت میں ملا کر کھڑے پانی میں چھٹہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
(3)بلانکاکا شیکر بوتل کے ذریعے کھڑے پانی میںچھڑکائو بھی کیا جا سکتا ہے۔
(4)بلانکا کااستعمال کرنے کے فوراََ بعد بھی پانی لگایا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ کھیت دوا کے استعمال سے پہلے زمین تروتر میں ہو۔

اشتراک:

بلانکا کو دیگر جڑی بوٹی مار دوائوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان کی طبی آمیزش کا پہلے پتا کر لیا جائے۔

تریاق:

چونکہ اس دوا کا باقاعدہ تریاق نہیں۔ لہٰذا علامات کی روشنی میںعلاج کیا جائے۔

اسٹوریج:

دوا کو مقررہ معیادِ استعمال تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دوا کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی و نمی سے دورہوا دار جگہ پر رکھا جائے۔

نوٹ:

بلانکا جڑی بوٹی تلف کرنے والی زرعی دوا ہے۔لہٰذا استعمال شدہ مشین کو الگ رکھیں اور سپرے کے فوراََ بعد اچھی طرح دھو لیں۔بلانکا کے استعمال سے اگر پتوں کا رنگ پیلا ہونے لگے تو پریشان نہ ہوں یہ جلد ہی سبز رنگ میں تبدیل ہو جائیں گے۔

انتباہ:

بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ صرف زرعی استعمال کے لئے۔ یہ زہر ہے احتیاط سے استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے لیبل پر درج ہدایات ضرور پڑھ لیں۔