X

Agriplus 10% SL 500ML

SKU: A0005
پودوں کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہمارے ماہرین نے ایگری پلس تیار کی ہے جو پودوں کی اجزائے صغیرہ کی کمی کو بخوبی پورا کرتی ہے۔
Call for pricing
Shares:

ہر فصل کاشتکار کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے لہٰذا کاشتکار کی تمام تر توجہ فصل کے ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں کے خاتمے پر ہوتی ہے اور وہ ایک بہت ہی اہم پہلو فصلوں میں اجزائے صغیرہ (Micronutrients) کی کمی کو نظر انداز کر دیتا ہے ۔فصل اجزائے صغیرہ کی کمی کے باعث بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔ پتے چھوٹے رہ جاتے ہیں یا سوکھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ پھول کم لگتے ہیں یا گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ پودوں کی نشوونما متوازن نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں پھل کم لگتا ہے اور پیداوار میں نمایا ںکمی واقع ہو جاتی ہے۔ پودوں کی انہی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہمارے ماہرین نے ایگری پلس تیار کی ہے جو پودوں کی اجزائے صغیرہ کی کمی کو بخوبی پورا کرتی ہے۔

سفارشات برائے استعمال
کپاس، پھول بننے سے پہلے اور 500ملی لیٹر فی
سورج مکھی پھل بننے کے بعد 100 لیٹر پانی

آلو اور پھول بننے سے پہلے اور 500ملی لیٹر فی
دیگر سبزیات پھل بننے کے بعد 100 لیٹر پانی

باغات پھول بننے سے پہلے اور 500ملی لیٹر فی
پھل بننے کے بعد 100 لیٹر پانی

مکئی اور اُگائو کے 30 سے 500 ملی لیٹر فی
دیگر اجناس 45 دن بعد 100 لیٹر پانی

استعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا لیں

:ایگری پلس
تعارف :زمین کیpHمیں زیادتی کیمیا ئی تعامل کے بڑھنے کی وجہ سے تقریباََ تمام اجزائے صغیرہ (زنک،کاپر، میگانیز ،آئرن اور یوران) نا حل پذیر مرکبات میں ربدیل ہو جاتے ہیں جس سے یہ اجزاء پانی کے ذریعے پودے تک پہنچ پاتے ہیں اور نتیجتاََان اجزاء کی کمی واقع ہو جاتی ہے کیانکہ پودوں کی بڑھوتری میں اجزائے کبیرہ (نائٹروجن ،فاسفورس اور پوٹاش))کے ساتھ اجزائے صغیرہ کا بھی ایک اہم کردار ہے اس لیے فصلوں کی بھر پور پیداوار لینے کے لیے تمام اجزائے خوراک کا متوازن صورت میں استعمال کرنا ضروری ہے۔
ایگری پلس ایک ایسا فو لئیر ہے جو پودوں کو درکار اجزائے صغیرہ (زنک،کاپر، میگانیز ،آئرن اور یوران) مہیا کرتا ہے۔
ایگری پلس میں شامل زنک پودوں میں کلوروفل اور پروٹین بنانے میں مدد رتا ہے۔
ایگری پلس میں شامل بوران خوراک سازی کے عمل کو تیز کرتا ہے اور پھل گڈی کے کیڑے کو روکتا ہے۔
ایگری پلس میں شامل آئرن پودوں کو سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
ایگری پلس میں شامل میگا نیز خوراک بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔

نوٹ : سیب ،آڑو، ناشپاتی اور ترشاوہ پھل (ایگری پلس) کا 15دن کے وقفہ سے دوبارہ اسپرے کریں۔