X

Advance Growth

Manufacturer: Advance Agrotech
SKU: AT004
ایڈوانس گرو تھ ا ین پی کے پودے کو درکار ضروری اجزائے کبیرہ (نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش) کی فراہمی کو یقنی بناتی ہے۔ ایڈوانس گروتھ پودوں کی بہتر نشوونما کے لیے ایک فولئیر کھاد ہے۔
Call for pricing
Shares:

فصلوں کی پیداواری صلاحیت کا تعلق براہِ راست زمین کی زرخیزی سے ہے۔ زرخیزی سے مراد وہ صلاحیت ہے جس کے ذریعے زمین پودے کو ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے۔ اِس میں سے کچھ اجزاء زیادہ مقدار میں مطلوب ہوتے ہیں یعنی اجزائے کبیرہ ( نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش) ۔ زمین کو ڈالی گئی کھادیں پودے کو بہم نہ پہنچ سکنے کی سب سے بڑی وجہ pH میں بہت زیادہ زیادتی ہے۔ ان حالات میں زمین میں ڈالی گئی کھادیں جوں کی توں زمین میںپڑی رہ جاتی ہیں اور پودا جڑوں کے ذریعے خوراک لینے سے قاصر رہتا ہے اس طرح پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے نتیجتاََ پودا اچھی پیداوار نہیں دے پاتا۔ ان حالات میں پودے کو خوراک فراہم کرنے کا واحد طریقہ غذائی اجزاء کے محلول کا سپرے ہے۔

 

ایڈوانس گرو تھ ا ین پی کے پودے کو درکار ضروری اجزائے کبیرہ (نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش) کی فراہمی کو یقنی بناتی ہے۔

ایڈوانس گروتھ پودوں کی بہتر نشوونما کے لیے ایک فولئیر کھاد ہے۔

ایڈوانس گروتھ پودے کو مضبوط بناتا ہے جس سے پودے میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
ایڈوانس گروتھ پھولوں کی تعداد بڑھاتا ہے نتیجتاََ پھل زیادہ اور بہتر معیار کا بنتا ہے۔
ایڈوانس گروتھ کے استعمال سے پھول گرنا بند ہو جاتے ہیں۔
ایڈوانس گروتھ کا مناسب وقت پر استعمال پودے کو ضروری اجزائے خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پودے کی بڑھوتری کو بھی یقینی بناتا ہے۔

 

احتیاظی تدابیر
صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں۔ غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے۔ حفاظتی کپڑوں ، عینک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ مت لگائیں۔ سپرے ہوا کی مخالف سمت ہر گز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے۔ دورانتیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ نہ ہونے دیں۔ دوا کی خالی بوتلوں کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراََمحفوظ طریقہ سے تلف کریں۔ دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیدہ دھوئیں۔

 

ابتدائی طبی امداد:

ہنگامی صورت حال میں فوراََ کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والی بوتل ڈاکٹر کو دکھائیں۔ دوا آنگھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم بیس((20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔ دواجسم پر لگ جانے کی صورت میں کپرے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراََ دور لے جائیں۔